the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
 پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری، گورنر پنجاب اور مسلم لیگ (ق) کے رہنماء چودھری پرویز الہیٰ کے ہمراہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے زخمیوں کی عیادت کرینگے۔ڈاکٹر طاہر القادری جیسے ہی جناح اہسپتال پہنچے تو کارکنوں نے استقبال کرتے ہوئے ان کی گاڑی کو اپنے حصار میں لے لیا کیونکہ طاہر القادری نے کہا تھا کہ وہ پولیس کی سیکورٹی نہیں لیں گے۔ اس موقع پر ان کا کارکنوں سے خطاب بھی متوقع ہے۔ بعد ازاں وہ منہاج القران سیکرٹریٹ جائیں گے۔ اس سے قبل گورنر پنجاب چودھری محمد سرور ائیر پورٹ پہنچے اور طیارے میں ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کی۔ گورنر پنجاب چودھری



محمد سرور کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی منظوری کے بعد ہی یہاں آیا ہوں۔ ڈاکٹر طاہر القادری کے تمام جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں گے۔ تفصیلی بات چیت طاہر القادری کے گھر پر ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف خوش ہیں کہ ڈاکٹر طاہر القادری میرے ساتھ جانے کو تیار ہو گئے ہیں۔ جبکہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ میں نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی بات حکومتی نمائندے کی حیثیت سے تسلیم نہیں کی بلکہ اپنے بھائی کی حیثیت سے تسلیم کی ہے۔ پہلے زخمیوں کی عیادت کیلئے ہسپتال جائوں گا اس کے بعد اپنے گھر جائوں گا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.